پیپلز پارٹی کو چھوڑ کرجانے والے سن لیں بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی کی اہم وکٹیں گرادی

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور کو آر ڈنیٹر بلاول ہاؤس لاہور اورنگزیب برکی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو چھوڑ کرجانے والے مفاد پرستوں کی راتوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں بلاول بھٹو زرداری نے اپنے جنوبی پنجاب کے دورہ کے دوران پی ٹی آئی کی اہم وکٹیں گرادی ہیں آنے والے دنوں میں بھی بہت سی جماعتوں کے با ضمیر لوگ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔اپنے آفس میں سنئیر جیالے واجد علی شاہ کے ساتھ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اورنگزیب برکی کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کے لئے ہمارے ساتھ رابطے کررہے ہیں اور بہت جلد پیپلز پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے پریس کانفرنسون کا سلسلہ روزانہ بنیادوں پر سلسلہ شروع ہونے والا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب سے بلاول نے پنجاب میں قدم رکھا ہے تو یہاں کے حکمرانوں کی راتوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.